اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت نیوزی لینڈ کیخلاف 44 رنز سے فتح یاب

بھارت نیوزی لینڈ کیخلاف 44 رنز سے فتح یاب

بھارت نیوزی لینڈ کیخلاف 44 رنز سے فتح یاب

 

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے بارہویں اور آخری میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اعشاریہ 3 اوورز میں 205 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

 

دونوں ٹیمیں دبئی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں، جہاں یہ میچ ٹورنامنٹ میں صرف ایک رسمی کارروائی تھا کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے لگائے، مچل سینٹنر 28، ول ینگ 22 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔

 

ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ راچن رویندرا 6،  مائیکل بریسویل اور میٹ ہینری 2، 2 رنز بنا سکے۔

 

بھارت کے ورون چکرورتی نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا، میچ میں نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ شاندار رہی، جس کی وجہ سے بھارت بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 249 رنز بنائے تھے۔

 

اننگز کے آغاز میں آج بھارت کا ٹاپ آرڈر ناکام ہوگیا تھا اور ابتدائی 3 وکٹس 6.4 اوورز میں 30 رنز پر گر گئیں۔ تاہم اسکے بعد شریاس آئیر نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انکا ساتھ 42 رنز بنانے والے اکشر پٹیل نے دیا۔

 

اننگز کے اختتامی لمحات میں پانڈیا نے ذمہ دارانہ 45 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 249 کے ہندسے تک پہنچایا۔

 

دیگر بھارتی بیٹرز میں ایل راہول 23، رویندرا جڈیجا 16، کپتان روہت شرما 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 11، محمد شامی 5، شبھمن گل 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک رن بنایا۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ مچل سینٹنر، ول او رورکے، کائیل جیمیسن اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر ورون چکرورتی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

 

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، ڈیون کونوے کی جگہ ڈیرل مچل کو شامل کیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481