اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

 

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا۔

 

سعودی شاہی دیوان کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات، قطر اور سلطنت عمان میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔

 

برونائی دارالسلام میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بندر سری بگاوان سے عرب میڈیا کے مطابق اب برونائی دارالسلام میں اتوار 2 مارچ کو یکم رمضان المبارک ہوگی۔

 

ادھر کینبرا سے عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ آسٹریلیا  کے وزیراعظم نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

 

جکارتا سے عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے ہفتہ یکم مارچ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

جبکہ پڑوسی ملک ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ کوالالمپور سے عرب میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اتوار 2 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

 

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جاپان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481