اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان اور بنگلا دیش کا بے معنی میچ بارش کی نذر

Meaningless match between Pakistan and Bangladesh abandoned due to rain

پاکستان اور بنگلا دیش کا بے معنی میچ بارش کی نذر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالا گروپ اے کا بے معنی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جبکہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا جس کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش پہلے ہی اپنے دو دو میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481