اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قطر میں مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات

قطر میں مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق وفد نےحماس کی مجلس شوریٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں غزہ و فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماؤں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے، اسرائیلی قبضے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے ليے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔
حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابوعمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی امت مسلمہ کی طرف سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں۔ ابو عمر نے کہا کہ گھروں کی تعمیر، خیموں، دواؤں اور سحر و افطار میں پاکستانی عوام اور امت مسلمہ سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481