اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی،نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح

کراچی،نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح

 

کراچی،نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح کردیا گیا۔افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی موجود تھے۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، صوبائی وزرا،اعلی حکام، معروف کرکٹرز اور معززین شہر کی بڑی تعداد کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی،3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تزین و آرائش کے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ۔

تقریب مین معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محسوس کیا۔

اسٹیڈیم میں موجود افراد دونوں ڈیجیٹل اسکرینز پر مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں نصب کی جانے والی جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے لیزر لائٹس شو بھی پیش کیا گیا۔

تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا ،تقریب میں شرکت کے لیے عام افراد کا داخلہ مفت رکھا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481