اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار

عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار

عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قرار
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نےپولیو ویکسین سے متعلق مراسلہ جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مراسلے میں عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین روانگی سے کم از کم 4 ہفتےقبل پولیو ویکسین حاصل کرنے کا سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں۔

ترجمان کے مطابق روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے، تمام عمرہ زائرین متعلقہ ادارے، پولیس ویکسی نیشن کی شرط پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق خلاف ورزی پرمتعلقہ اداروں کےخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481