اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی واپس لاہور پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی واپس لاہور پہنچ گئی

 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی لاہور واپس پہنچ گئی۔ ٹرافی اس سے قبل پاکستان میں 16 سے 25 نومبر تک پاکستان آئی تھی۔

 

ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب نمائش کےلیے رکھی جائے گی۔

 

ٹرافی 31 جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔

 

ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی، ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگی، پاکستان 19 فروری کو نیوزی لینڈ، 23 فروری کو بھارت اور 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

 

ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو ہوں گے جبکہ فائنل مقابلہ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481