اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا کا حماس کےتمام ہمدردطلبہ کےویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ

US decides to revoke visas of all Hamas sympathizers

 

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ حکومت نے فلسطین کی حمایت میں ہونےوالےمظاہروں میں شریک حماس کےتمام ہمدرد طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اپپپمریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈرپردستخط کریں گے جس کے تحت امریکا میں مقیم غیرملکی افراد بشمول غیرملکی طلبہ جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی ہے، انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

ایگزیکٹوآرڈرکے تحت امریکی صدرٹرمپ محکمہ انصاف کو یہودی امریکیوں کےخلاف دہشت گردانہ دھمکیوں، آتش زنی، توڑپھوڑاورتشدد کے واقعات پرسخت کارروائی کا حکم دیں گے۔

فیکٹ شیٹ میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہےکہ تمام غیرملکی رہائشیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے جوجہاد کے لیے مظاہروں میں شامل ہوئے، رواں برس انھیں تلاش کرکےملک بدرکیا جائے گا۔

فیکٹ شیٹ میں جامعات میں موجود حماس کے تمام ہمدردوں کے طالبِ علم کے ویزے بھی فوری طور پر منسوخ کرنے کی بات کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481