اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

چیمپئنز ٹرافی کے 3 میچز کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

 

پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کےلیے پیش کیے ہیں، چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت میں شائقین کرکٹ نے غیرمعمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

3 میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت ہوگئے ہیں، جن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ اور پاکستان اور بنگلادیش میچز شامل ہیں۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 19 فروری کو کراچی میں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور اور پاکستان اور بنگلادیش کا مقابلہ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

 

پی سی بی اعلامیے کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گے، 100 سے زائد ٹکٹس نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر سے بیچے جائیں گے۔

 

پی سی بی حکام کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ٹکٹس کی فروخت شائقین کی دلچسپ کی عکاس ہے۔

 

پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، ہم زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانے کی سہولت فراہم کریں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481