اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

2021ء میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے سابق جنوبی افریقی کپتان اور اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم وہ 2021 تک فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہے تھے لیکن پھر انہوں نے 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ رواں سال ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن میں نہ صرف جنوبی افریقا چیمپئنز کی نمائندگی کریں گے بلکہ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

مسٹر 360 کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے بھی کھیلنا شروع کر دیا ہے ، میں نے چار سال قبل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم اب ایسا لگتا ہے جیسے ایک بار پھر کرکٹ کھیلنے کا شوق پیدا ہو رہا ہے، اسلئے میں دوبارہ جم اور نیٹس میں جا رہا ہوں اور میں جولائی میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

دوسری جانب اسٹار بلے باز کی واپسی سے کرکٹ شائقین خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مداح بے صبری سے اس ورسٹائل بیٹر کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481