اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملتان میں دوسرا ٹیسٹ، امام الحق کی شمولیت کا امکان

ملتان میں دوسرا ٹیسٹ، امام الحق کی شمولیت کا امکان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہفتے سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے۔

ملتان ہی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔

اب اطلاعات ہیں کہ تجربے کار اوپنر امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد ہریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے کپتان شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا۔

البتہ امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں وہ ہریرہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ کپتان شان مسعود نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ملتان کی سلو اور ٹرننگ پچ پر اضافی بیٹر کے ساتھ کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ایسی صورت میں ٹیم میں شامل واحد فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

29 سال کے امام الحق نے پاکستان کے لئے آخری ٹیسٹ دسمبر 2023 ءمیں میلبورن میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر نے 24 ٹیسٹ کی 46 اننگز میں 37 اعشاریہ 33 کی اوسط سے 1568 رنز 3 سینچریوں اور 9 نصف سینچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ان فٹ صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی عدم موجودگی میں سلیکشن کمیٹی تجربے کار امام الحق پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

امام الحق نے پاکستان کے لئے 72 ون ڈے میچو ں میں 48 اعشاریہ27 کی اوسط سے 3138 رنز 9 سینچریوں اور 20 نصف سینچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481