اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے نئے پرومو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جلو گر ہیں جبکہ پرومو میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ملنے والے آئیکونک سفید کوٹ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔ جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز ٹین اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو گا اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، گروپ میں اے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں

۔ جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481