اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانیوں کیلئے بنگلادیش ویزا شرائط نرم

پاکستانیوں کیلئے بنگلادیش ویزا شرائط نرم

بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانا ضروری ہے اور پاکستان کے شہریوں کے لیے بنگلا دیش کا ویزا آن لائن دستیاب ہے۔
بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی تہذیب و ثقافت کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے عوام پاکستانیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر پاکستان اور بنگلادیش کی باہمی تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلہ دیش کے لوگ پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, دونوں ممالک کو اپنے معاشی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔
سفیر نے یہ بھی بتایا کہ بنگلادیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو آسان بنا دیا ہے اور اب پاکستان کے شہری بنگلا دیش کا ویزا آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ ہم بنگلادیش سے تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہیں اور ہمارے وفود جلد بنگلا دیش کا دورہ کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481