اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہش منی کیس میں ٹرمپ کا جرم ثابت

ہش منی کیس میں ٹرمپ کا جرم ثابت

 

عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہَش منی کیس میں جرم ثابت ہوگیا، تاہم انہیں سزا نہیں سنائی گئی۔

 

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بزنس ریکارڈز میں جعلسازی کے مقدمے میں مجرم قرار پانے کے باوجود جیل جانے سے بچ گئے،

 

عہدہ سنبھالنے سے دس روز پہلے ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا،، قید کی تلوار سر سے ہٹ گئی۔

 

نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کےلیے سماعت ہوئی

 

جس میں جج نے کہا کہ ٹرمپ کو جیل میں قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ان پر کوئی جرمانہ ہوگا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے شخص ہوں گے جو مجرم ہوتے ہوئے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

 

اداکارہ کو چُپ رہنے کے لیے ادائیگی چھپانے کے لیے ریکارڈ میں جعلسازی کے مقدمے میں ٹرمپ کو مجرم قرار دیا گیا،

 

یہ جرم ان کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران اداکارہ اسٹورمی ڈینیل کو مبینہ جنسی تعلقات پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے۔

 

 

 

عدالت نے ہرش کیس کا ریکارڈ ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481