اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت

یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سامنے آگئی

فلسطینی نوجوانوں نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت سے متعلق انکشاف کردیا۔

القدس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجی کی شناخت ظاہر کی ہے۔

فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اسحاق کوہن، وہ شخص ہے جو حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے قتل میں ملوث تھا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں اسرائیلی فوجی کی شناخت کی تفصیل دی گئی ہے جبکہ ویڈیو میں ایک کال ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔

ویڈیو میں اسرائیلی فوجی کی شناخت کی مزید تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں اس کے خاندان کی تصاویر، اس کی حرکات کی معلومات اور فلسطینی علاقوں میں "ابو ابراہیم کے بیٹوں” کی طرف سے ایک براہ راست پیغام بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو گروہ میں ابو ابراہیم کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

یحییٰ سنوار کو اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فوج کے تربیتی دستے کے ہاتھوں اس وقت شہید کیا گیا تھا، جب وہ ان سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، جس کی تصدیق حماس کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481