اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان طالبان کی بھارت سے دوستی کی کوششیں

افغان طالبان کی بھارت سے دوستی کی کوششیں

بھارت نے سیکریٹری خارجہ کی طالبان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ افغانستان میں بڑی سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ بھارت مستقبل قریب میں افغانستان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

بھارت نے طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔

دبئی میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری اور افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان ملاقات کے بعد بھارت کی جانب سے یہ اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کی درخواست پر بھارت پہلے مرحلے میں صحت کے شعبے اور مہاجرین کی بحالی کے لیے تعاون کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت اب تک افغانستان کو گندم، ادویات، کووڈ ویکسینز اور سردیوں کے کپڑوں کی کئی شپمنٹس بھیج چکا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481