اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل

صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل

 

پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے لندن میں صائم ایوب کا معائنہ کیا۔

صائم ایوب کا لندن میں کل صبح ایک اور معائنہ شیڈولڈ ہے۔

صائم ایوب جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کے ٹخنے میں فریکچر ہے۔

پی سی بی نے قومی بیٹر کے بہترین علاج کےلیے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس اور مشورے کی بنیاد پر صائم ایوب کا مزید علاج کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے عبوری اسکواڈ میں صائم کی شمولیت کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کے مشورے کی بنیاد پر ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481