اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کیا تھا۔

محسن نقوی نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، نوجوان اوپننگ بیٹر کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائنٹمنٹ طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب اسٹائلش، زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے، صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، صائم ایوب کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ صائم ایوب کے علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے بھی زخمی کرکٹر صائم ایوب سے جنوبی افریقا میں ٹیلی فون پر بات کی۔

فون کال پر صدر زرداری نے صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481