اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مذموم عزائم سامنے آنے لگے

The idea of ​​changing the name of occupied Kashmir has been abandoned.

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مذموم عزائم سامنے آنے لگے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کا شوشا چھوڑ دیا۔

نئی دلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کی تاریخ پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی سے امیت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کشمیر بابا کاشیپ کی سرزمین کے نام سے مشہور ہے۔

امیت شاہ نے اس موقع پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کشمیر کا نام بابا کاشیپ کے نام پر رکھا گیا ہو۔

اس سلسلے میں صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس زاہد اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق متنازعہ فیصلوں پر بھارت سے بازپرس کرنی چاہیے۔

زاہد اقبال ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام عالم بھارت کو کشمیر سے متعلق معاملات روکنے کےلیے لگام ڈالے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481