Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Mohammad Abbas reaches important milestone in Test cricket

 

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 34 سالہ فاسٹ بولر نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹ اپنے نام کیں اور یوں اپنی 100 وکٹیں پوری کرلیں۔

محمد عباس نے 100 وکٹیں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 27ویں میچ میں حاصل کیں، انہوں نے اننگز کے دوران 27 اعشاریہ 3 اوور کرائے اور 94 رنز کے عوض 3 وکٹ حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان نے دن کے اختتام تک 3 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنالیے ہیں، بابراعظم 31 اورمحمد رضوان 9 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

1990ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے فاسٹ بولر نے 2017ء میں ویسٹ انڈیز سے سیریز میں اپنے ٹیسٹ کرئیر کا آغا زکیا تھا۔

انہوں نے 8 سالہ کے دوران سری لنکا، آئرلینڈ ،انگلینڈ،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شاندار بولنگ پرفارمنس دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481