اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں سپنر ساجد خان کی واپسی

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں سپنر ساجد خان کی واپسی

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں سپنر ساجد خان کی واپسی

قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں واپسی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ساجد خان کو ساؤتھ افریقہ کی کنڈیشنز کی وجہ سے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ،سپنر ساجد خان ایک فاسٹ بولر کی جگہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں واپس آ ئیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی انگلینڈ سیریز کی طرز پر پچز بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ویسٹ انڈیز کے خلاف سائیڈ میچ اور ٹیسٹ سکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی ۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی 6 جنوری کو اسلام آباد آمد شیڈولڈ ہے ،ویسٹ انڈیز ٹیم 10 سے 12 جنوری تک پاکستان شاہینز کے خلاف پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کھیلے گی، پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں ہوں گے ،پہلا ٹیسٹ 17 جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481