اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی سی سی کی رینکنگ جاری، بابراور شاہین آفریدی کی تنزلی

آئی سی سی کی رینکنگ جاری، بابراور شاہین آفریدی کی تنزلی

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔

 

جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ جبکہ انگلینڈ کے ہی ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن  تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

بھارت ک یشسوی جیسوال ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

 

پاکستان کے سعود شکیل اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تین،  تین درجے ترقی کے بعد بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر آگئے۔

 

جبکہ  کمنڈو مینڈس، جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما اورنیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو، دو درجے تنزلی کے بعد بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

 

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم دو درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

 

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

 

 

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور کپتان پیٹ کمنز ایک، ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

 

جنوبی افریقا کے کیگیسو رباڈا دو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے، جنوبی افریقا کے مارکو جینسن چھ درجہ ترقی کے بعد پانچویں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری، آسٹریلیا کے نیتھن لائن، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے رویندرا جڈیجا ایک، ایک تنزلی کے بعد بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر آگئے۔

 

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 18ویں پوزیشن پر آگئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481