اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 2025ء کا آغازہوگیا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 2025ء کا آغازہوگیا

 

نیوزی لینڈ  میں نئے سال کا آغاز ہو گیا، جس کے بعد آسٹریلیا میں بھی نیا سال شروع ہوگیا۔

 

نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی کلینڈر تبدیل ہو گیا اور یکم جنوری 2025ء کے ساتھ ہی فضا میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہونے لگے،نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پہلے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نیا سال شروع ہوا ہے۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ سالِ نو کا استقبال دنیا کے جن حصّوں میں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں کیا جاتا ہے وہ انسانی آبادی سے کافی دور ہیں،جزیرہ کریتیمتی جسے ’کرسمس جزیرہ‘ بھی کہا جاتا ہے اس سمیت وسطی بحر الکاہل کے 10 زیادہ تر غیر آباد جزیرے سب سے پہلے سالِ نو کا استقبال کرتے ہیں۔

 

دوسری جانب ہوائی کے جنوب مغرب میں 2 غیر آباد جزیرے جن کا نام ’بیکر آئی لینڈ‘ اور ’ہاؤلینڈ آئی لینڈ‘ ہے، ان دونوں جزیروں میں 2025ء کا استقبال سب سے آخر میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے اوقات میں فرق کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک میں سالِ نو کا آغاز ایک ساتھ نہیں ہوتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481