اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان میں بیرونی کھڑکیاں بنانے پر پابندی

افغانستان میں بیرونی کھڑکیاں بنانے پر پابندی

طالبان کے رہنما ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت رہائشی عمارتوں میں ایسے کھڑکیوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو پڑوسی گھروں، خاص طور پر ان گھروں میں موجود خواتین کی رہائش گاہوں کی طرف کھلتی ہوں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آئیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔

حکومت کی جانب سے بلدیاتی حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیوں کی تعمیر کو روکا جائے اور اس فرمان کی "سخت نگرانی” کی جائے۔

طالبان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اصول ماضی میں تعمیر کی گئی عمارتوں پر بھی لاگو ہوں گے اور انہیں نئے قوانین کے مطابق تبدیل کرنا ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481