اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ بھی پی ایس ایل 10کا حصہ بن گئے

آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ بھی پی ایس ایل 10کا حصہ بن گئے

 

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) پلیئرز ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو شارٹ نے بھی رجسٹریشن کرا لی ہے۔

میتھیو شارٹ نے مجموعی طور پر 122 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 18 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا رکھی ہے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 2829 رنز بنا رکھے ہیں۔

پی ایس ایل کیلئے کولن منرو،، ڈیوڈ ولی، جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، عثمان خواجہ،کوہلر کیڈمور، ڈیرل مچل، رائلی روسو، ایلکس کیری، مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن سمیت کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10ویں کیلئے پلیئرز کے ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481