اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طیارہ حادثہ،ائیرلائن سربراہ نے سر جھکا کر معافی مانگ لی

طیارہ حادثہ،ائیرلائن سربراہ نے سر جھکا کر معافی مانگ لی

 

جنوبی کوریاکے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔

جنوبی کوریا کے طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا،طیارہ رن وے سے اتر کر اردگرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔جہاز میں عملے سمیت 181 افراد سوار تھے جن میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس سے قبل ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر حادثے پر معافی مانگی۔اس کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481