اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر اعظم مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

بابر اعظم مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد

 

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز 2024ء کے لیے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ، زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ارشدیپ سنگھ نے 18 میچز میں 36 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سکندر رضا نے 24 میچز میں 573 رنز بنائے اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم نے 24 میچز میں 738 جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 15 میچز میں 539 رنز بنائے ہیں۔

سال 2024ء میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا، 12 کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481