اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی بمباری،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بال بال بچ گئے

اسرائیلی بمباری،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بال بال بچ گئے

 

دنیایمن پر اسرائیلی بمباری میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بال بال بچ گئے

صنعا: یمن پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادھانوم بال بال بچ گئے۔

اسرائیلی فضائیہ کے 100 طیاروں نے آج یمنی دارالحکومت صنعا پر حملے کیے، اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صنعا کے ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں حوثیوں کی زیر استعمال سویلین طیارے بھی تباہ کیے گئے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ بمباری کے دوران صنعا ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی روانگی سے قبل ہی صنعا ائیرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آگیا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ائیر پورٹ کا رن وے، ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈیپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے وقت ڈیپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ڈبلیو ایچ او کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا۔

تیدروس ادھانوم نے کہا کہ انہیں یمن سے نکلنے کے لیے صنعا ایئرپورٹ کی مرمت کا انتظار کرنا ہوگا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481