Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں 795 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

یہ مسلسل چوتھی بار ہےکہ بابر اعظم نے سال کا اختتام ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ کیا ہے۔

بابر اعظم سال 2022،2021، 2023 اور 2024 کے اختتام پر ون ڈے کے ٹاپ بیٹر رہے ہیں۔بابر اعظم پاکستان کے واحد بلے باز ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ان سے قبل ویرات کوہلی اور اے بی ڈیویلیئرز نے بھی مسلسل 4،4 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481