اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل کیلئےانگلش کرکٹر نے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا

پی ایس ایل کیلئےانگلش کرکٹر نے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹھکرا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

دنیائے کرکٹر کی مہنگی ترین بھارت کی آئی پی ایل کو انگلش فاسٹ بولر نے چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ کیلئے پلئیر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کروانے کا اعلان کیا ہے اور وہ مکمل ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ڈیوڈ ولی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کرلی،پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن میں ڈیوڈ ولی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی انہیں فرنچائز نے باضابطہ طور پر سائن کیا تھا۔

دوسری جانب پی ایس ایل ڈرافٹس کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ کئی نامور انگلش کرکٹرز رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 9 کے دوران اپنے 11 میچز میں 20.40 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں تھی اور سیزن کے چوتھے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والر بولر بنے تھے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481