اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے سلسلے میں ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پک کراچی کنگز کی ہوگئی، اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری، پشاور زلمی کی چوتھی، ملتان سلطانز کی پانچویں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی پک ہوگی۔

پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر فرنچائزز کی تین تین پکس ہوں گی جبکہ ڈائمنڈز اور گولڈ کیٹیگری میں بھی مجموعی طور پر تین تین پک ہوں گی۔

ڈائمنڈ کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگز، دوسرے میں ملتان سلطانز اور تیسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی پک ہوگی، گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی، دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور تیسرے میں ملتان سلطانز کی پہلی پک ہوگی۔

سلور کیٹیگری میں مجموعی طور پر پانچ پکس رکھی گئی ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز، دوسرے میں پشاور زلمی اور تیسرے میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہوگی۔

اسی طرح سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں ملتان سلطانز جبکہ پانچویں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی پک ہو گی، ایمرجنگ کیٹیگری میں دو جبکہ سپلیمنٹری میں چار پک ہوں گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کیلئے ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں شیڈول ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481