Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستانی ون ڈے اسکواڈ وطن واپسی کیلئے جوہانسبرگ سے روانہ

Pakistani ODI squad leaves Johannesburg for return home

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی براستہ دبئی وطن واپسی کےلیے جوہانسبرگ سے روانہ ہوگئے۔

 

جوہانسبرگ سے پاکستان کےلیے روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان، ابرار احمد، عرفان خان اور محمد حسنین شامل ہیں۔

 

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

 

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اسکواڈ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، کامران غلام اور عبداللّٰہ شفیق ون ڈے ٹیم سے شامل ہوئے ہیں۔

 

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کل سنچورین میں پریکٹس کرے گا، اس میدان میں پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو اُس کی سرزمین پر 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا ہے۔

 

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوران شاندار پرفارمنس پر صائم ایوب کو تیسرے میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کےا عزازت سے نوازا گیا۔

 

پاکستانی آل راونڈر نے اس دوران 235 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481