اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صائم ایوب کی سنچری،پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 309رنز کا ہدف

صائم ایوب کی سنچری،پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 309رنز کا ہدف

ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دے دیا

جوہانسبرگ میں ہونیوالے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ، بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود کیا گیا ہے۔

گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، صائم ایوب 101 رنز کیساتھ نمایاں رہے، انہوں نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، یہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری جبکہ اُن کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 1 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر صائم ایوب اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو بڑھایا، تاہم بابر اعظم 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

واضح ہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481