اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی بحریہ کی بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

بھارتی بحریہ کی بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئی کے سمندر میں بحریہ کوسٹ گارڈز کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیڈ بوٹ کے ٹکرانے کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور اس میں نیوی کے افسران سمیت 110 افراد سوار تھے۔

واقعے سے متاثر 80 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے بھارتی بحریہ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اسپیڈ بوٹ بھارتی بحریہ کوسٹ گارڈز کے زیر استعمال تھی۔ حادثے میں بچ جانے والے 4 افراد کی حالت ابھی تک تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481