اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل 2025 کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

پی ایس ایل 2025 کیلئے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

پلاٹینم کیٹیگری میں 13 جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے 87 مقامی کھلاڑیوں کیٹگری تجدید کردی ہے جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری شامل ہیں کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیگیشن کا اعلان دسمبر کے آخر میں ہوگا، اور ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہوگا۔

پلاٹینم کیٹگری میں عماد وسیم، نسیم شاہ، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) فخر زمان، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)، افتخار احمد، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور بابر اعظم (پشاور زلمی) کو برقرار رکھا گیا ہےجبکہ تین ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی (کراچی کنگز) محمد عامر (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) صائم ایوب (پشاور زلمی) اور انٹرنیشنل کرکٹر اسامہ میر (ملتان سلطانز) کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینیم کیٹگری میں ترقی دے دی گئی۔
اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کل 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی ، کراچی کنگز کے تین کھلاڑی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہے۔

گولڈ کیٹگری میں 30 کھلاڑی شامل ہیں جن میں پشاور زلمی کے سات کھلاڑی , کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ پانچ کھلاڑی ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے چار چار کھلاڑی اس کیٹگری کا حصہ بنے ہیں۔

سلور کیٹگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے چار گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے تین کھلاڑی اس کیٹگری میں شامل ہیں کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹگری میں دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹگری کا ایک کھلاڑی ہے۔

سلور کیٹگری میں شامل 16 کھلاڑیوں میں سے چار گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے ہیں جبکہ پشاور زلمی کے تین کھلاڑی اس کیٹگری میں شامل ہیں کنگز اور سلطانز کے پاس سلور کیٹگری میں دو دو کھلاڑی ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس سلور کیٹگری کا ایک کھلاڑی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481