اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا

 

یروشلم: اسرائیل نے وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی کیلیے مصر روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی جس کے بعد جنگ بندی کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے روانہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مصر نہیں جارہے اور نہ ہی جنگ بندی کے حوالے سے کوئی غور کیا جارہا ہے۔

قبل ازیں مصدقہ ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم مصر جائیں گے اور وہاں پر دونوں فریق جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کریں گے جس میں اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

رائٹرز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر نیتن یاہو دستخط کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481