اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرغستان میں 2پاکستانی طلبا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کرغستان میں 2پاکستانی طلبا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 

کرغستان میں میڈیکل کےتعلیم حاصل کرنے والے2 پاکستانی طلبہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر ایک پول سے ٹکرا گئی،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کے2ٹکڑے ہو گئے،جاں بحق ہونے والے طلبہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے،جاں بحق ہونے والے طلبہ وقار احمد اور محمد زین لطیف کرغزستان سٹیٹ میڈیکل اکیڈمی میں زیر تعلیم تھے۔

حادثے میں 3 پاکستانی طلبہ زخمی ہوئے،زخمی ہونے والے پاکستانی طلبہ میں محمد ذیشان رانا شمس الاسلام عمرانی کی حالت نازک ہےجبکہ محمد شہزاد اصغر نامی پاکستانی طالب علم بھی زخمی ہوا،تینوں زخمی پاکستانی طالب علم بشکیک کے نیشنل ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق طلبہ کے اہل خانہ کو حادثے سے آگاہ کر دیا گیا،بشکیک میں پاکستانی سفارت خانہ جاں بحق طلبہ کی میتیں پاکستان بھجوانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ،پاکستانی سفارت خانے کے عملہ نے ہسپتال جا کر زخمی پاکستانی طلبہ کی عیادت کی،زخمی پاکستانی طلبہ کے اہل خانہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481