اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی تحریک کو مسترد کر دیا

اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی تحریک کو مسترد کر دیا

 

پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کی صدارت صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان نے کی اور اس کانفرنس میں محب وطن پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کانفرنس میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام لوگ کھڑے ہوگئے۔

کانفرنس کے شرکا نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی وفا داری کا عہد کیا اور جنرل سید عاصم منیر زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر نے کہا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا آج سے مارچ تک یورپ بھر میں انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسپین میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان مخالف آوازوں کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

دیگر مقررین نے کہا پاک فوج پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فوج اس کی محافظ ہے پارلیمنٹ، عدلیہ اور پاک فوج کا احترام لازم ہے اس وقت پوری قوم کو اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481