اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک،سائوتھ افریقہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ تاخیر کا شکار

پاک،سائوتھ افریقہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ تاخیر کا شکار

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ٹیمیں جوہانسبرگ میں مدمقابل آئیں گی جہاں پر آج مطلع ابر آلود ہے۔سٹیڈیم کے اطراف میں بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا جبکہ موسم خرابی کی وجہ سے گراونڈ سٹاف نے پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا ہے۔حفاظتی اقدامات کے تحت ٹاس میں تاخیر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان الیون میں عثمان خان کی جگہ سلمان آغا کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم ، صائم ایوب ، طیب طاہر اور محمد عرفان خان شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481