اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین کا کراچی میں میگا میڈیکل سٹی منصوبے کا اعلان

چین کا کراچی میں میگا میڈیکل سٹی منصوبے کا اعلان

چین کا کراچی میں میگا میڈیکل سٹی منصوبے کا اعلان
چین کا کراچی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے منصوبے کا اعلان
چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

ایف پی سی سی آئی نے کراچی میں اپنے ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی چینی وفد کی میزبانی کی جس میں چینی وفد نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے میگا میڈیکل سٹی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عا طف اکرام شیخ کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے میڈیکل کے نظام کے لیے بالعموم اور کراچی کے لیے بالخصوص بڑی سماجی و معاشی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اعلان ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل اور ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور چائنا پاکستان ریسرچ اینڈ انوویشن انٹرپرائزز الائنس کے صدرMeng Xiao Wei نے کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481