اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد

فرانسوا بائرو فرانس کے نئے وزیراعظم نامزد

فرانس کے صدر میکرون نے مائیکل بارنیئر کے مستعفی ہونے کے بعد فرانس کے نئے وزیر اعظم کے طور پر سینٹرسٹ فرانکوئس بیرو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے۔ فرانکونس بیرو ایک سینئر سیاست دان اور فرانس کے معروف سیاستداں ہیں۔

 

نامزد وزیر اعظم فرانسوا بائرو نے آج علی الصبح ایلیسی پیلس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔

 

73 سالہ ڈیموکریٹک موومنٹ گروپ کے رہنما کے طور پر وہ صدر میکرون کے ساتھ اتحاد میں ایک اہم شراکت دار ہیں

 

اور کئی دہائیوں سے فرانسیسی سیاست میں ایک معروف شخصیت ہیں۔

ادھر صدر میکرون کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مسٹر بائرو پر نئی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ فرانسیسی حکومت گزشتہ ہفتے اس وقت ختم ہوگئی تھی

 

جب سابق وزیراعظم مائیکل بارنیئر تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عہدے سے فارغ ہوگئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481