اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جیسن گلیسپی نے استعفیٰ دے دیا

جیسن گلیسپی نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے پر عاقب جاوید کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق عاقب جاوید کی پہلی اسائنمنٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہو گی۔

علم میں رہے کہ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا تھا۔ جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جنوبی افریقہ نہ جانے کا بورڈ کو بتایا ہے۔

خیال رہے کہ جیسن گلیسپی کو کل جنوبی افریقہ پہنچنا تھا، جہاں انہیں جنوبی افریقہ میں پری ٹیسٹ کیمپ کی نگرانی کرنا تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481