اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل نے شامی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کردیا

اسرائیل نے شامی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کردیا

اسرائیل نے شامی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کردیا، تصاویر سامنے آگئی

اسرائیل کے شام پر حملے جاری ہیں، گولان کی پہاڑیوں کے بفرزون سے باہر نکل کر اسرائیلی ٹینک دمشق سے 25 کلو میٹر دور تک پہنچ گئے۔

اسرائیلی فوج نے شام کے شہر لطاکیہ کے قریب فضائی دفاعی تنصیب کو نشانہ بنایا، اس کے ساتھ ہی شامی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ ساتھ فوجی گوداموں کو بھی نقصان پہنچایا۔

اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے نتیجے میں لطاکیہ کے ساحل پر موجود شامی بحریہ کے جہاز مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ ان حملوں نے نہ صرف بحری بیڑے کو نقصان پہنچایا بلکہ لطاکیہ کی بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

اسرائیل نے شام میں حملوں کو سلامتی کے تحفظ کےلیے محدود اور عارضی اقدامات قرار دے دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481