اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ترکیے میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

ترکیے میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

ترکیے میں دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر جنرل سمیت6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے میں دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تاہم دوسری ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے فوجی تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ حادثہ ترکیے کے جنوب مغربی علاقے اسپارٹا میں پیش آیا۔

گورنر عبداللہ ایرن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ہیلی کاپٹر معمول کے مطابق ہونے والی تربیتی پروازوں کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔ جو ہوابازی سکول کے انچارج تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481