اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ،توڑ پھوڑ

شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ،توڑ پھوڑ

شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ؛ توڑ پھوڑ-شام میں مسلح افراد نے ایران کے سفارت خانے پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نشانہ بنایا۔

 

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں مسلح گروہوں نے دمشق میں واقع سفارت خانے پر دھاوا بول دیا اور لوٹ مار کی۔

 

العربیہ نیوز کی جانب سے جاری فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شامی دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارت خانے کی عمارت اور املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

 

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شامی فوج کی کمان نے ایک بیان میں افسران کو مطلع کیا کہ صدر بشار الاسد کی حکومت گر گئی۔

 

شامی فوج کے دو ذرائع نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ حیات تحریر الشام (HTS) کی قیادت میں مسلح گروپ دارالحکومت دمشق میں داخل ہوگئے ہیں۔

 

جس کے بعد صدر بشار الاسد ملک سے نامعلوم مقام کی جانب طیارے میں فرار ہوگئے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481