اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت میں کسانوں پر پولیس ٹوٹ پڑی

بھارت میں کسانوں پر پولیس ٹوٹ پڑی

بھارت میں کسانوں پر پولیس ٹوٹ پڑی

بھارت میں کسانوں کے ’دہلی چلو‘ مارچ پر پولیس ٹوٹ پڑی، جھڑپوں میں 8 کسان زخمی ہوگئے جبکہ  آنسو گیس کے استعمال سے کئی کسانوں کی حالت خراب ہوگئی۔

 

پولیس نے کسانوں کو دہلی سے 2 سو کلو میٹر دور پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر شمبھو کے مقام پر روکنے کی کوشش کی جس کے باعث ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

کسانوں  کی جانب سے حکومت سے قرض معافی کی ضمانت، کسانوں کی ریاستی مدد اور آمدن بڑھانے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

کسانوں کے مارچ کے باعث ریاست ہریانہ کے سرحدی ضلع انبالہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق آج پولیس سے ہونے والی جھڑپوں کے بعد کسانوں نے دہلی کی جانب اپنا مارچ بھی روک دیا ہے۔

 

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481