اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فاتح بلائنڈ ٹیم کیلئے 1کروڑ انعام کا اعلان

فاتح بلائنڈ ٹیم کیلئے 1کروڑ انعام کا اعلان

 

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے بلائنڈ ٹی 20ورلڈکپ کے فاتح ٹیم کیلئے 1کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اعزاز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے شرکت کی اور فاتح بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا، پی سی بی کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے لیے بھی2کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

 

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے ہمیں کرکٹ کے میدان سے اچھی خبریں آ رہی ہیں،ہم گزشتہ روز چوتھی سیریز جیتے اور بلائنڈ ٹیم کی جیت نے مزہ دوبالا کر دیا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بلائنڈ کرکٹ کو ویسے ہی سپورٹ کرے گا جیسے ہم دوسری ٹیموں کو کرتے ہیں۔

 

محسن نقوی نے مزید کہا کہ آگے چیمپئنز ٹرافی آ رہی ہے دعا ہے کہ پاکستان کامیاب ہو، میں نے وزیر اعظم کو میسج کیا ہے،وہ ہفتے کو اگر لاہور آتے ہیں تو ان سے ملاقات کرواں گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481