اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

 

بھارتی شہر آگرہ میں بنی تاریخی عمارت تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش سیاحت کے علاقائی دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ تاہم پولیس نے اس دھمکی کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

تاج محل کا وہ سیاہ کمرہ، جہاں روحیں بھٹکتی ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھمکی کی اطلاع کے فوری بعد بم ڈسپوزل یونٹ، ڈاگ اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی ٹیموں کو متحرک کیا گیا، لیکن تلاشی کے دوران کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔
تاج محل کے سیکیورٹی انچارج سید اریب احمد کا کہنا ہے کہ اترپردیش سیاحت کے دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم ہم نے ای میل کے مطابق کچھ نہیں پایا۔
انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور دیگر ٹیمیں حفاظتی جانچ کے لیے تاج محل پہنچی تھیں، جس کے بعد اس دھمکی کو جھوٹ قرار دیا گیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481