اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سعودی عرب نے امریکا سے دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں

سعودی عرب نے امریکا سے دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں

سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے کی کوششیں روک دیں اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط کر دیا۔

سعودی اور مغربی ذرائع کے حوالے سے غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب امریکا سے فوجی تعاون بڑھانے پر زور دے رہا ہے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہہ دیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کےلیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سرکاری طور پر سیکیورٹی ضمانتیں اور جدید ہتھیاروں کا حصول چاہتا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سے بات چیت جاری ہے۔

سعودی عرب نے رواں برس کے شروع میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کے بدلے امریکا سے باہمی سلامتی کے معاہدے کے حصول کی کوششیں شروع کی تھیں۔

امریکا، سعودی عرب مجوزہ دفاعی معاہدے کی ابھی امریکی سینیٹ سے بھی منظوری ہونی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481