اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدید بیماروں کو موت کا انتخاب کرنے کا بل منظور

شدید بیماروں کو موت کا انتخاب کرنے کا بل منظور

 

شدید بیمار افراد کو موت کا انتخاب کرنے کے بل پر برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی۔ 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 275 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت موت کے انتخاب کے بل میں غیر جانبدار رہی، اراکین نے مرضی سے ووٹ ڈالا۔

پارلیمنٹ میں پرائیوٹ بل کو لیبر رکن پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر نے پیش کیا تھا۔ یہ بل اب کمیٹی کی سطح پر جائے گا جہاں اراکین اس میں ترامیم کرسکیں گے۔ بل، پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز سے منظوری کے بعد ہی قانون بن سکے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مجوزہ بل کے تحت موت کا انتخاب کرنے والے کی عمر 18 برس سے زائد ہونا چاہیے۔ جن افراد کو ڈاکٹروں نے زندگی کیلئے 6 ماہ دیے ہوں، وہ موت کیلئے رجوع کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ شخص دو ڈاکٹروں اور ہائیکورٹ کے جج کی اجازت کے 14 دن بعد فراہم کردہ موت کی دوا کا استعمال خود کرے گا۔

2015 میں ازخود موت کا بل اراکین نے بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481